6 دسمبر 2014 - 09:05
حزب اللہ اور لبنانی و شامی افواج اور دہشت گردوں کے درمیان لڑائی

لبنان میں القاعدہ سے وابستہ سلفی وہابی النصرہ دہشت گردوں کے توسط سے ایک لبنانی فوجی کا سرکاٹنے کے بعد لبنان کے عرسال علاقے میں، حزب اللہ لبنان اور لبنانی و شامی افواج ، اور النصرہ دہشت گردوں کے درمیان لڑائی ہونے کی خبر ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق لبنان کے خبری ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ لبنان میں القاعدہ سے وابستہ سلفی وہابی النصرہ دہشت گردوں کی طرف سے لبنانی فوجی کا سرکاٹنے کے بعد لبنان کے عرسال علاقے میں ، حزب اللہ، لبنانی اور شامی افواج اور النصرہ دہشت گردوں کے درمیان لڑائی ہوئی ہے۔ ادھر لبنانی فوج نے مقتول فوجی علی الیزال کے شہر میں سکیورٹی کے سخت حفاظتی انتظامات کئےہیں۔ النصرہ نے ایک بیان میں لبنانی فوج کو دھمکی دی ہے کہ اگر اس نے النصرہ فرنٹ کے دہشت گردوں کو آزاد نہ کیا تو وہ لبنان کے دیگر فوجیوں کے سر بھی کاٹ دیں گے۔ اس رپورٹ کے مطابق یہ لڑائی کل رات گئے تک جاری رہی ، تاہم حزب اللہ لبنان، کی کوششوں سے اس علاقے کی صورتحال معمول پر لوٹ آئی ہے۔

.......

/169